یہ کتاب دو حصّوں پر مشتمل ہے. پہلا حصّہ "المدراج ا لسنیه" جسے عامرالقادری نے تحریر فرمایا ہے. دوسرا حصّہ "العقائد الصحیہ فتنہ الوہابیتہ النجدیہ" جسے حسن جان نے لکھا ہے ان کتابوں میں آنحضرت صلّی الله علیھ و سلّم پر درود بھیجنے کی فضیلت، وفات پانے والے افراد کی عبادتوں میں ہونے والی غلطیوں کی معافی، بندے کے حقوق اور واجب الادار قوم کو معاف کرنے اور اسقاط کی ضرورت، پیغمبروں شہداء اور اولیاء کرام کی وفات کے بعد انکی ارواح کا دنیا سے باخبر رہنے اور انکی شفاعت اور مرحمت کی وجہ سے اس دنیا میں موجود افراد کی فیضیابی اور جہان فانی سے رخصت پانے والے افراد کیلئے دعا اور خیرات وصدقہ کرنے اور دینے کے طریقے بتاے گئے ہیں.
یہ دونو کتابیں عربی زبان میں تحریر کی گئی ہیں اور انکا اردو ترجمہ بھی آجکل موجود ہے.
۱۹۴ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو بھی حقیقت کتاب گھر سے حاصل کیا جا سکتا ہے.